80

نیویارک : یونیسکو نے دنیا بھر کے اسکولوں‌ میں‌ اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

یونیسکو نے دنیا بھر کے اسکولوں‌ میں‌ اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انقلاب طلبہ کی کارکردگی خراب کر رہا ہے تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) نے دنیا بھر کے پالیسی سازوں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگائیں، تاکہ کلاس روم میں سیکھنے کے عمل میں خلل پڑنے کو روکا جا سکے اور بچوں کو سائبر حملوں سے بچایا جا سکے یونیسکو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال تعلیمی کارکردگی میں کمی کی وجہ ہے اور اسکرین ٹائم بچوں کے جذبات پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ یونیسکو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کو ٹیکنالوجی کے بغیر بھی رہنا سکھایا جانا چاہیے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ حال ہی میں جاری کردہ 2023 کی ’گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ‘ میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ایزولے نے کہا کہ کلاس میں ٹیکنالوجی کا استعمال تب ہی کیا جائے جب اس سے سیکھنے کے عمل میں بہتری ہو، اور اس میں اسمارٹ فون کا استعمال بھی شامل ہے ایزولے نے واضح کیا کہ سیکھنے کے عمل میں بہتری کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال طلبہ اور اساتذہ کی بھلائی کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ نقصان کے لیے، سیکھنے والوں کو کس چیز کی ضرورت ہے اس بات کو مقدم رکھنا چاہیے، اس سلسلے میں اساتذہ کی مدد کی جائے اور یہ یاد رکھا جائے کہ آن لائن تعلقات انسانی میل جول کا متبادل نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں