پاکستان شاہینز نے دورہ آسٹریلیا میں پہلا ون ڈے جیت لیا ہے پاپوا نیو گینی کو 224 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی میڈیا کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز نے پہلا ون ڈے جیت لیا ہے اور حریف پاپوا نیو گینی کو 224 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی قومی ٹیم نے پہلے کھیل کر آٹھ وکٹ پر 323 رنز بنائے۔ اذان اویس اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں اسکور کیں جواب میں پی این جی کی پوری ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ فیصل اکرم نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے حال ہی میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کر دوسری بار ٹائٹل جیتا جب کہ آسٹریلیا میں کھیلی گئی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی
