91

خلائی جہاز چندریان نے چاند کی تصویر جاری کردی

انڈین چندریان تھری مشن جس نے چاند کے جنوبی قطب کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا، اب چاند کی سطح پر متوقع لینڈنگ سے قبل لی گئی پہلی تصویر جاری کردی ہفتے کو مشن کے لئے اڑان بھرنے والا انڈین خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار داخل ہوا، جس کے بعد انڈین خلائی ایجنسی آئی ایس آر او (انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے مدار سے لی گئی چاند کی پہلی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند پر گڑھے موجود ہیں، خلائی جہاز جیسے جیسے چاند کے قریب ہورہا ہے گڑھے مزید بڑے ہوتے جارہے ہیں انڈین خلائی جہاز نے زمین کے گرد چکر لگانے کے تقریبا 10 دن بعد چاند کے گرد چکر لگانا شروع کردیا ہے، روور اور لینڈر کے 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی توقع کی جارہی ہے آئی ایس آر او کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آج چندریان تھری مشن نے چاند کے مدار میں داخلے کے عمل (لونر آربِٹ انرسرشن یا ایل او آئی) کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے واضح رہے کہ یہ کامیابی پہلی بار نہیں بلکہ مسلسل تیسری بار حاصل کی گئی ہے کہ آئی ایس آر او نے کامیابی کے ساتھ خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں پہنچایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں