110

سعودی عرب میں ایک کار ڈرائیور کی لاپروائی نے پٹرول پمپ پر آگ بھڑکا دی

سعودی عرب میں ایک کار ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا پٹرول اور اسی نوع کی دیگر اشیا کے قریب انسانوں کو ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے خصوصاً پٹرول پمپس پر اس حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ درج ہوتا ہے لیکن لوگ ان سے صرف نظر کرتے ہیں جس کے باعث بعض اوقات سنگین حادثات رونما ہو جاتے ہیں ایسا ہی ایک لاپروائی کا واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے جہاں ایک پٹرول پمپ پر فیول لینے کے لیے آنے والی کار کے مالک کی لاپروائی نے پمپ پر آگ بھڑکا دی غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور اپنی گاڑی میں پٹرول بھروانے کے بعد انتہائی عجلت میں گاڑی اسٹارٹ کرکے آگے بڑھ گیا اور یہ بھی خیال نہیں کیا کہ آیا فیول پمپ ٹنکی سے نکالا گیا ہے یا نہیں رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کی اس عجلت کے باعث فیول پمپ تیزی سے بڑھتی گاڑی کے ٹینک سے نیچے گرا اور رگڑ کے باعث اس میں فوری آگ لگ گئی بتایا جاتا ہے کہ فوری ہنگامی اقدامات کے باعث آگ پر جلد قابو پا لیا گیا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں