95

حکومت نے ٹیم بھارت بھیجنے کی اجازت دیدی

حکومت نے بھارت میں ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو شرکت کی اجازت دیدی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہےکہ کھیلوں کو سیاست کیساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے اس لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے کیونکہ بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا رجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے ہم سیکورٹی خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں امید کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا بھارت کیساتھ تعلقات کھیلوں سےمتعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننےچاہیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جائے گا حکومت سیکیورٹی وفد تشکیل دیگی،سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو شامل کیا جائےگا وفد میں پی سی بی کے سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہوں گے وفد بھارت میں قومی ٹیم کے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفدکی رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا اس سے قبل 2016 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت گیا تھا تمام اہم ٹورز سے قبل سیکیورٹی وفد بھجوانا کسی بھی ملک کی صوابدید ہوتا ہے حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں