اسلام آباد : گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے اجلاس بطور کنونئیرطلب کیا جے آئی ٹی کے اجلاس میں گرفتار ملزمہ سے تفتیش کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی، جبکہ گرفتار ملزمہ سومیا عاصم سے تھانہ ویمن میں تفتیش کی جائے گی، ملزمہ نے جے آئی ٹی کو بیان میں ملازمہ پر تشدد سے انکار کیا تھا واضح رہے کہ کمسن ملازمہ تشدد کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ملزمہ سومیا عاصم کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا تھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فرخ فرید نے سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے جج فرخ فرید نے کہا کہ تھا معاملے کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے، شواہد ایمانداری سے جمع کریں اور کوئی دباؤ نہ لیں
76