90

مشرقی علاقوں میں زلزلہ، کئی عمارتیں منہدم : چین میں

چین کے مشرقی علاقوں میں زلزلہ آنے کے سبب 21 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 126 کے قریب عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث 126 عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ کم از کم 21 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی اطلاعات کی مطابق زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مشرقی چین میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے نے اس کی شدت 5.4 بتائی ہے چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، 5.5 کی شدت کا زلزلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 300 کلومیٹر (185 میل) جنوب میں ڈیزو شہر کے قریب صبح 2:33 بجے آیا، سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن اور دیگر خبر رساں اداروں نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 126 مکانات منہدم ہوئے اور 21 افراد زخمی ہوئے ٹی وی براڈکاسٹروں نے ڈیزو کے رہائشیوں کو دکھایا جو زلزلے کے بعد باہر کی طرف بھاگتے ہوئے صبح کے اندھیرے میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے تھے، سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں ایسی اینٹیں دکھائی دے رہی ہیں جو منہدم دیواروں سے گری تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں