پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں جی 20 کینیڈا 2023 کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ بھارتی مداحوں کی خواہش پر مجمعے کو چیرتے ہوئے ان سے ملنے پہنچ گئے غیرملکی میڈیا کے مطابق بڑھتی عمر میں بھی شاہد آفرید کی پرفارمنس جوان ہے اور مداح انھیں اب بھی پسند کرتے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، کینیڈا میں آباد تارکین وطن مداح انھیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹڈیم کے باہر موجود تھے بوم بوم آفریدی جب میچ کے بعد اسٹڈیم سے باہر نکلے تو سیلفیز اور آٹو گراف لینے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم ان کا انتظار کر رہا تھا اپنے مداحوں کے لیے دنیا بھر میں ‘لالہ’ کے نام سے مشہور آفریدی نے کچھ مداحوں سے ملنے کے لیے وقت نکالا اور وہ مجمع کو چیرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ملنے پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہررہی ہے آفریدی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی چھوٹی سی ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، انھوں نے لکھا کہ ’’شائقین کرکٹ کے خوبصورت کھیل کی پہچان ہیں، شائقین کے بغیر ہم اس محبت سے محروم رہ جائیں گے، آپ سب کے لیے پیار واضح رہے کہ اونٹاریو میں کھیلے جانے والے سیزن کے اپنے پہلے میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے لیے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بوم بوم آفریدی نے جی 20 کینیڈا 2023 کے پہلے میچ میں صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے
