76

جکارتہ : طیارے کے ایندھن میں کوکنگ آئل ملانے کا تجربہ

انڈونشیا کی ایئرلائن ہوائی جہاز کے ایندھن میں کوکنگ آئل ملا کر استعمال کرنے کا تجربہ کر رہی ہے اس حوالے سے گرودا انڈونیشیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ائیر لائن ہوا بازی کے شعبے میں اخراج کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ایک بوئنگ طیارے کے انجن میں پام آئل کے ساتھ جیٹ فیول ملانے کا تجربہ کر رہی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی میڈیا کے مطابق گرودا ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کے ایندھن جس میں 2.4فیصد پام آئل ہوتا ہے، بی737-800 این جی طیارے کے سی ایف ایم 56-7بی انجنوں پر آزمایا جا رہا ہے، یہ ٹیسٹ گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا تھا گرودا کے چیف ایگزیکٹیو عرفان سیٹیا پترا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پائیدار معیشت کی جانب ہمارا پہلا قدم ہے، جدید توانائی کے حصول کیلیے کیا جانے والا پہلی کمرشل فلائٹ کا تجربہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہے اس حوالے سے انڈونیشیا کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ انجن کے ٹیسٹ کے بعد زمینی اور پرواز کے ٹیسٹ رواں ماہ اگست میں کیے جائیں گے یاد رہے کہ انڈونیشیا نے سال 2021 میں اسی ایندھن کے ساتھ سرکاری ایئر لائن دیرگنتارا انڈونیشیا کے تیار کردہ ہوائی جہاز کی ٹیسٹ پرواز کی تھی، جس نے مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ سے دارالحکومت جکارتہ کے لیے اڑان بھری تھی انڈونیشیا دنیا بھر میں پام آئل کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ملک ہے، مہنگے ایندھن کی درآمدات کم کرنے کے لیے ایندھن میں سبزیوں کے تیل کے استعمال کو بڑھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے انڈونیشیا نے اس سال 35فیصد پام آئل پر مشتمل بائیو ڈیزل کا استعمال شروع کیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں