81

بیجنگ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 20 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ اور مضافات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، 20 افراد ہلاک اور 27 لا پتا ہو گئے ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت کا علاقہ 140 برسوں میں پہلی بار ریکارڈ شدید بارشوں کی زد پر ہے، بیجنگ میں سیلاب سے کم از کم بیس افراد ہلاک اور ستائیس لا پتا ہو گئے ہیں بیجنگ کی سڑکیں دریاؤں میں تبدیل ہو گئی ہیں، سیلابی ریلے گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے، موسمیاتی سروس نے بدھ کو بتایا کہ حکام نے 744.8 ملی میٹر (29.3 انچ) بارش ریکارڈ کی، جو 1891 کے بعد سب سے زیادہ ہے بیجنگ کی موسمیاتی سروس کے مطابق 40 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش جولائی کے پورے مہینے کی اوسط بارش کے قریب تھی۔ مدارینی (ٹرافیکل) طوفان ڈوکسوری نے گزشتہ ہفتے جنوبی فوجیان صوبے سے ٹکرانے کے بعد سے شمال کی طرف بڑھتے ہوئے دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارشیں برسا دی ہیں حکام نے بدھ کے روز ہزاروں ہنگامی اہلکاروں کو بیجنگ سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر زوزو روانہ کیا تھا، جب کہ طوفان نے دارالحکومت کے آس پاس کے علاقوں کو بری طرح تباہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں