91

ڈیلیٹ شدہ چیٹس واپس لانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

اینڈرائیڈ اور آئی فون پر واٹس ایپ کی ڈیلیٹ شدہ چیٹس کو واپس لانا اب ممکن ہے واٹس ایپ کے صارفین کے کے لیے اچھی خبر ہے کہ اگر آپ نے غلطی سے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فون پر واٹس ایپ چیٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں تو گھبرانے کے ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ واٹس ایپ کے نئے فیچر نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیلیٹ شدہ میسجز واپس لانے کا طریقہ کار مختلف ہے، یہاں جو طریقہ کار بتایا جا رہا ہے وہ اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کے لیے ہے واٹس ایپ خودکار طریقے سے روزانہ صبح کے 4 بجے ایک بیک اپ بناتا ہے اور اگر آپ نے غلطی سے واٹس ایپ کا کوئی میسج حذف کر دیا ہے یا ایپلی کیشن ہی ان انسٹال کر دی ہے، تو گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ اس کے باوجود بیک اپ فائلز موبائل فون میں موجود رہتی ہیں اور آپ صرف واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کر کے ان میسجز کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں طریقہ کار: 1: گوگل پلے اسٹور یا کسی اور ذریعے سے واٹس ایپ انسٹال کریں 2: ایپلی کیشن کو آن کریں اور اپنا موبائل نمبر دیں 3: موبائل نمبر کی ایکٹیویشن کے بعد آپ کے سامنے ایک اسکرین آئے گی جس پر تحریر ہوگا ’’میسج بیک اپ فاؤنڈ‘‘ اور اس کے نیچے دو بٹن ’’نو تھینکس‘‘ اور ’’ری اسٹور‘‘ موجود ہوں گے آپ نے ’Restore‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہے، اور واٹس ایپ خود بخود آپ کی چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کر دے گا اور آپ کی جانب سے حذف کیے گئے میسجز دوبارہ سامنے آ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں