109

چاند آج زمین کے قریب آنے والا ہے!

چاند آج زمین کے قریب آنے والا ہے چاندنی کے شوقین افراد کو رواں ماہ دو بار بلو مون کا دل فریب نظارہ کرنے کو ملے گا آج بلو مون ہوگا اور چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا۔ رواں ماہ چاندنی کے شوقین افراد دو بار بلو مون کا نظارہ کر سکیں گے پہلا آج اور دوسرا 30 اگست کو ہوگا یہ بلو مون پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جن میں یورپی ممالک کے علاوہ، امریکا، برطانیہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی شامل ہوںگے آج زمین پر بسنے والے انسان تقریباً 2 لاکھ 22 ہزار 158 میل کے فاصلے سے بلو مون کا دل فریب نظارہ کر سکیں گے ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند آج زمین سے قریب ترین نکتے پر ہوگا جہاں سے وہ 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ غرب آفتاب کے چند منٹ بعد اس خوبصورت نظارے کا مشاہدہ کیا جائے گا اور یہ چاند رات بھر آسمان رہے گا اسی ماہ 30 اگست کو یہ نظارہ دوبارہ دیکھا جا سکے گا جبکہ رواں سال کا آخری سپر مون کرہ ارض سے ستمبر میں نظر آئے گا
سپر مون عام طور پر پورے چاند سے زیادہ روشن اور بڑا نظر آتا ہے اور جب یہ ایک ہی مہینے میں دو بار نظر آئے تو اس کو فُل مون کا نام دیا جاتا ہے۔ آنکھوں کو لبھانے والا ایسا نظارہ پھر 14 سال بعد 2037 میں دیکھنے کو ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں