وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں ورچوئل شرکت کی جس میں قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےواقعات پر ہونے والے اوآئی سی اجلاس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کیلئے ملکر موثراقدامات کیےجائیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اشتعال انگیز ہیں انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کو اس حوالے سے بڑا کردار ادا کرنا ہو گا او آئی سی کو امن و روا داری کی قدروں کے دفاع کے لیے آگے آنا ہوگا سیکریٹری جنرل اوآئی سی کا کہنا تھا کہ سویڈن اور ڈنمارک قرآن پاک کی بےحرمتی کو روکنے کیلئے اقدامات کریں دونوں ملکوں کی جانب سے اقدامات نہ کیے جانے پر مایوسی ہوئی ہے
77