آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے دو میچز کی تاریخوں میں تبدیلی کیلیے بی سی سی آئی نے پی سی بی سے باضابطہ درخواست کر دی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جو رواں سال 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری کے باعث سیکیورٹی اداروں کی جانب سے میچ کو مطلوبہ سیکیورٹی دینے سے انکار کے بعد اس کی تاریخ میں تبدیلی کی اطلاعات تھیں تاہم اب اس سلسلے میں باضابطہ بھارت نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے اور پاک بھارت ٹاکرا شیڈول سے ایک روز قبل 14 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پاکستان کے دو میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ درخواست میں پاکستان کے بھارت اور نیدر لینڈ سے میچز کی تاریخیں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پاکستان اور نیدر لینڈ کا میچ 6 اکتوبر کے بجائے 5 اکتوبر کو کرائے جانے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس درخواست کا جلد جواب دے گا اور بی سی سی آئی پُر امید ہے کہ نئے شیڈول پر اتفاق ہو جائےگا واضح رہے کہ اگر شیڈول میں ردو بدل ہوتا ہے ک پاکستان کے دو میچز کے علاوہ دیگر ٹیموں کے کچھ میچز کا شیڈول بھی تبدیل ہوگا تاہم کسی میچ کا وینیو تبدیل نہیں کیا جائے گا
