70

کویت میں چاکلیٹس چوری کرنے والے کو ایک سال قید

کویت میں ایک عدالت نے دکان سے چاکلیٹس چوری کرنے والے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنا دی میڈیا کے مطابق کویت کی عدالت میں پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پیش کیں جس میں ملزم کو ایک دکان نے چاکلیٹس کے بنڈلز چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ان کی کل مالیت 377 دینار ہے پولیس نے ملزم کا اعترافی بیان بھی جمع کرایا اور دکان کے مالک کا ریکارڈ بھی پیش کیا جس میں کٹ کیٹ چاکلیٹ کے 23 کارٹن، کیڈبری کے 20 کارٹن اور کنڈر کے 12 کارٹن چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 377 دینار کی مالیت کی چاکلیٹس چوری کیں، چور مجرمانہ ریکارڈ کا حامل بھی ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی روشنی میں ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں