90

دنیا بھر سے روزگار کیلئے سعودی عرب میں مقیم غیرملکی خبردار

ریاض : دنیا بھر سے روزگار کیلئے سعودی عرب جانے والے تارکین وطن کیلئے سعودی محکمہ جوازات نے اقامے سے متعلق اہم وضاحت دی ہے سعودی عرب میں غیر ملکی کارکن کے اقامے میں ان کا پیشہ درج ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق اقامہ میں درج پیشے کے مطابق ہی کارکن کو کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے وہ افراد جو اپنے مقررہ پیشے کے مطابق کام نہیں کرتے قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں جس پرانہیں جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا کہ 2019 سے اقامہ ایکسپائر ہے۔ کیا کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ تجدید کرانے کے بعد کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے جس کی کارروائی ابشراکاونٹ کی تواصل سروس سے کی جائے گی واضح رہے کہ اقامہ کی سالانہ بنیاد پرتجدید کرائی جاتی ہے، اقامہ پہلی بارایکسپائر ہونے پر500 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، خیال رہے کہ دوسری بار اقامہ ایکسپائر ہونے پر جرمانہ 1ہزار ریال عائد کیا جاتا ہے اقامہ ایکسپائری پر جرمانہ 500 ریال ادا کرنے کے بعد اقامہ تجدید کی فیس جمع کرانا ہوگی بعد ازاں کفالت کی تبدیلی کی کارروائی کی جائے کفالت کی تبدیلی کےلیے لازمی ہے کہ اقامہ تجدید کرایا جائے اس سے قبل جوازات کا ابشر سسٹم کفالت کی تبدیلی کی کارروائی کوقبول نہیں کرے گا خود کارسسٹم کے تحت جو پروگرام فیڈ کیا گیا ہے وہ ایکسپائراقامہ کی صورت میں ایکیٹونہیں ہوتا۔ جب تک سسٹم میں اقامہ کی تجدید نہ کرائی جائے اقامہ ہولڈرکی فائل اوپن نہیں ہوگی۔ فائل اوپن نہ ہونے کی صورت میں کفالت کی تبدیلی کا عمل بھی ممکن نہیں ہوتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں