چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران پیشی جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کے الزام میں تھانہ قلعہ گجر میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آٗئی کے خلاف عدالت میں پیشی کے دوران جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھکمانے کے الزام میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے روزنامچے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں رپورٹ درج کی گئی ہے روزنامچے میں درج رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں تفتیش کیلیے بلایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے انگلی کے اشارے سے جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور ودیگر ممبران کو دھمکایا رپورٹ میں درج متن کے مطابق دوران تفتیش کسی ملزم کا افسر کو ڈرانا آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش سے روکنا ہے۔ ملزم کا یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے
89