پاکستان بھر میں 9 محرم الحرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے میڈیا کے مطابق کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان بھر میں نویں محرم الحرام عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ آج شہدائے کربلا کی یاد میں تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں تعزیہ، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے۔ ماتمی جلوس اور مجالس منعقد ہوں گی
نویں اور دسویں محرم کے موقع پر پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس موقع پر ملک بھر میں ٹریفک کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔ شرکا کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے نویں محرم کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ خواتین اور مرد اسکاؤٹس بھی مرکزی جلوس کے راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں اسلام آباد کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 1685 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ لاہور میں 17 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جلوسوں کی نگرانی خفیہ کیمروں سے بھی کی جائیگی اس حوالے سے کنٹرول رومز بھی قائم کر دیے گئے ہیں نگرانی کیمروں کے ساتھ سیکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے
95