محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے کے پی میں دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کوہستان، مالا کنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے جب کہ کرم، لکی مروت، کرک، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے بلوچستان میں کوہلو، ژوب، شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، قلات، خضدار، آواران، سبی، ہرنائی، بولان، لورا لائی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں بارش کا امکان ہے
98