97

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی

حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی۔کوئٹہ، نوابشاہ، ڈی آئی خان، کشمور، جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس معطل ہو گئیں اور گردو نواح میں موبائل فون سروس بند ہو گئی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 9اور 11محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ 9محرم کو سیکٹر جی 6، جی 7میں دن 1سے رات 10بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی جبکہ آئی 10اور ملحقہ سیکٹرز میں شام 6سے صبح 6بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی میڈیا کے مطابق 11محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2سے شام 7بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ بری امام نور پور شاہ میں دن 12سے رات7 بجے تک موبائل فون سروس بند ہو گی۔جب کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں نو اور دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی.پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے تحت آج اور کل (جمعہ اور ہفتہ ) نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی پولیس اور ٹریفک پولیس کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے ۔ علاوہ ازیں لاہو رسمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور اطراف میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہو گی ۔ پولیس کی طرف سے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عشرہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں 01لاکھ 25ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں جبکہ لاہور میں 13ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں