86

سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ

سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا اعلان کر دیا گیا میڈیا کے مطابق وزارت مذہب امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا وزارت مذہب امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیرسے شروع ہو جائے گی وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ منیٰ میں جگہ نہ ملنے اور ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22 ہزار 600 حاجیوں کو 21 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔جب کہ مدینہ منورہ میں مرکز سے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18 ہزار حاجیوں کو 14 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کو مجموعی طور پر 16ارب روپے سے زائد واپس کر رہے ہیں جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی آمور طلحہ محمود نے کہاکہ اس سال حج کی تیاری کیلئے ہماری وزارت کو وقت بہت کم ملا اس کے باوجود ہم نے بھر پور محنت کی انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کی کمی اور مہنگے حج اخراجات کی وجہ سے ملنے والے پورے کوٹے کو استعمال نہیں کرسکیں ہیں تاہم اگلے سال حج اخراجات ڈالر میں نہیں بلکہ پاکستانی روپے میں حجاج کرام سے وصول کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میری کوشش ہوگی کہ اگلا حج سستا فراہم کریںانہوں نے کہاکہ اس سال حج اپریشن دو اگست کو ختم ہورہی ہے اورحج کی آخری فلائٹ دو اگست کو آرہی ہے انہوں نے کہاکہ اگلے سال کیلئے ایک لاکھ 79ہزار دو سو دس پاکستانی عازمین کا کوٹہ لے کر آئے ہیں یہ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے اب اگلے سال کیلئے حج کے بہتر انتظامات کرسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں