87

پاکستانی بیٹرز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پہلی اننگز 576 رنزپر ڈکلیئر

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 576 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، سری لنکا پر410 رنزکی برتری حاصل ہو گئی کولمبو میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی اس کے علاوہ آغاسلمان 132 رنز کی اننگزکھیل کرناقابل شکست رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بیڑ محمد رضوان نے بھی ناقابل شکست 50 رنز بنائے، شان مسعود اور سعودشکیل بھی نصف سنچری بنا کر نمایا رہے سعود شکیل نے نے عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں