107

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز،

پاکستان کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگی، میچ 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اور اوے کی بنیاد پر ہوں گے میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں ٹیموں کے مابین میچ 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اور اوے کی بنیاد پر منعقد ہوں گے راؤنڈ ون میں کل 20 ٹیمیں برتری کے لیے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی، پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والی 10 ٹیموں کو راؤنڈ ٹو میں رسائی ملے گی فیفا کی جانب سے جو رینکنگ جاری کی جاتی ہے اس کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ 2 میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی جس کے لیے انھیں 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا
ہر گروپ میں فاتح کے منصب پر فائز ہونے والی ٹیم کے علاوہ رنر اپ ٹیم بھی ورلڈکپ 2026 میں شریک ہونے کی حقدار ٹھہرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں