پشاور: ضلع خیبر تھانہ علی مسجد خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ علی مسجد گل ولی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر ایوب سمیت دیگر دہشتگرد کو نامزد کیا گیا مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کو 23 جولائی کو پولیس موبائل ٹارگٹ کرنے کا الرٹ موصول ہوا تھا جس کے بعد پشاور پولیس نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا خیبر : تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایس ایچ او شہید ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او جیسے ہی مسجد میں داخل ہوا تو خودکش بمبار نے دھماکہ کر دیا، پشاور مسجد کے باہر سے ایک دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران کتنے دہشت گردی کے واقعات ہوئے؟ رپورٹ جاری واضح رہے کہ 2 روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے
85