88

رہنما بلیک لسٹ اور مالی ذخائر کا معاملہ افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کرے گا

کابل: رہنما بلیک لسٹ ہونے اور مالی ذخائر کے معاملے پر افغان وفد دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کرے گا تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں ایک وفد رواں ماہ کے آخر میں دوحہ کا دورہ کرے گا، جس میں امریکی حکام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اہم امور میں افغان رہنماؤں کی بلیک لسٹ کا خاتمہ، افغانستان کے بینکوں کے ذخائر کی بحالی اور افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے موضوعات نمایاں ہیں اس دورے کے دوران افغان وفد قطر کے حکام سے دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں