کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کہاں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں میڈیا کے مطابق کراچی میں حالیہ تین چار دنوں سے بارشیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کہاں کتنی بارش ہوئی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی سرجانی میں 14.5 ملی میٹر برسات ہوئی، گڈاپ میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 12 ملی میٹر کے حساب سے بادلوں سے پانی برسا اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں 4.1 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 2.8 اور کورنگی میں 2.2 ملی میٹر بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ پر 1.5، نارتھ کراچی میں 1.2 ، گلشن معمار میں 1.2 اور جناح ٹرمینل پر 0.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے
94