نیپرا حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جون میں درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی، پانی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی میڈیا کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے، حکام نے بتایا کہ جون میں پانی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی جو کہ نسبتاً سستی ہوتی ہے نیپرا کے حکام نے کہا کہ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کی گئی تھی، اب سرکاری ڈسکوزکے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جو کہ صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے
101