87

لاہور : شہریوں کو ہراساں کرنے پر ڈولفن فورس کے 4 اہلکار گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں ڈولفن فورس کے قیام کے پہلے ہفتے میں ہی کارنامہ منظر عام پر آگیا اور شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرنے پر 4 اہلکار گرفتار کرلیے گئے میڈیا کے مطابق لاہور کی طرز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاہم اپنے قیام کے پہلے ہفتے میں ہی یہ شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان کے لیے مصیبت بن گئی اپنے قیام کے پہلے ہفتے میں ہی ڈولفن فورس کا تفریح گاہوں میں شہریوں کو ہراساں کرنے کا کارنامہ سامنے آگیا۔ ایک فیملی کی شکایت پر ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کرلیا گیا متاثرہ فیملی کی شکایت پر سرکار کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں پولیس آرڈر قانون کے تحت مذکورہ اہلکاروں عنصر عباس، غلام رسول نعیم اسحاق اور احسان اللہ کی خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن اہلکار مختلف مقامات پر فیملیز کو بلا جواز ہراساں اور تنگ کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں