کولمبو : عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کرلی، پاکستان کو 44 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیسرے روز کھل کے آغاز پر 145 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے عمدہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئرکی چوتھی سنچری اسکور کی پہلے سیشن میں بابراعظم 39 رنز بنا کر جے سوریا کا گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے، اس وقت کریز پر عبداللہ شفیق 108 اور سعود شکیل دو رنز کے ساتھ موجود ہیں واضح رہے کہ کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا اور چند ہی اوور کا کھیل ممکن ہو پایا تھا۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنائے تھے ، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں،دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے
