93

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا : سے متعلق اہم خبر

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کا پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم اب اس کی تاریخ بدلنے کا امکان ہے میڈیا کے مطابق آئی سی سی ایک روزہ عالمی کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم اب اس میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے
بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو احمد آباد میں 15 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے سیکیورٹی اداروں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ تہوار کی وجہ سے ایونٹ کے اس ہائی پروفائل میچ کی سیکیورٹی بہت مشکل ہوگی اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی تجویز کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں سیکیورٹی اداروں اور بی سی سی آئی حکام کے بیان کے بعد پاک بھارت میچ ری شیڈول ہو سکتا ہے واضح رہے کہ احمد آباد میں ماضی میں مسلم کش فسادات ہوچکے ہیں اور حساس وینیو ہونے کے باعث پاکستان نے پہلے ہی بھارت سے اہم میچ یہاں شیڈول کرنے پر اعتراض کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں