87

پاکستان: کے فاسٹ بولر محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

پاکستان : کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معاہدہ کرلیا، فاسٹ بولر اگلے سال کے سیزن کیلیے دستیاب ہوں گے تفصیلات کے مطابق اٹھارہ فرسٹ کلاس کاؤنٹی کلبوں میں سے ایک ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے محمد عامر کے ساتھ 2024 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے محمد عامر بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے وہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے اس حوالے سے کرکٹ ہیڈ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین باؤلر میں سے ایک ہیں مجھے خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام باولرز کی رہنمائی کریں گے۔ مجھے محمد عامر کی تمام خصوصیات کا بخوبی اندازہ ہے، امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کی سپورٹ کرینگے یاد رہے کہ محمد عامر اس سے قبل ایسیکس اور گلوسٹر شائر کیلئے کھیل چکے ہیں، پاکستانی پیسر انگلینڈ کی شہریت ملنے پر دی ہینڈرڈ ایونٹ بھی ’لوکل‘ کے طور پر کھیل سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں