81

شمالی افریقا میں گرمی سے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی،

شمالی افریقا میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقا میں شدید گرمی کی لہر سے الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی کے نیتجے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں جھلس کر زخمی بھی ہوئے جبکہ مرنے والوں میں دس فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جو آگ بجھانے کے عمل کا حصہ تھے میڈیاکے مطابق 7 ہزار فائر فائٹرز مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اب تک 15 سو افراد کو محفوط مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے قیامت خیز گرمی، بارشوں اور طوفانوں نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ زمین اور اس پر بسنے والے انسانوں کو قیامت خیز گرمی، شدید بارشوں، سیلاب اور سمندری طوفانوں کی صورت برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور یہ آفات کسی ایک خطہ زمین نہیں بلکہ دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہی ہیں موسمیای تبدیلی کی تباہی اس قدر ہولناک ہوچکی ہے کہ ایک ہی ملک میں کہیں بارش برس رہی ہے تو کہیں آسمان سے گرمی کی صورت آگ برس رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں