طوفانی بارشوں اور بھارتی پانی سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں پھر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج، راوی ،چناب، دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی جس سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت دریائے راوی پر رنجیت ساگر ڈیم سے کسی بھی وقت اضافی پانی چھوڑ سکتا ہے، دریائے ستلج میں بھی بھاکرا ننگل ڈیم سے بھی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ دریائے چناب اور جہلم میں بھی پانی چھوڑنے کا خدشہ ہے، 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے اس لیے انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے الرٹ رہے
110