77

میانمار : فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 14 ہلاک

ینگون: میانمار کی فوجی حکومت نے اپنے مخالفین کے گڑھ ساگانگ پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 14مزاحمت کاروں ہلاک کردیا واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں غیرملکی خبر رساں ادارے کی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوج اور مخالف باغیوں کے درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی بھڑک اٹھی ہے اور گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ فوج کے چھاپے میں درجن سے زیادہ لوگ جان سے مارے گئے میڈیا کے مطابق میانمار میں فروری2021 میں فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کی سویلین حکومت کو معزول کرنے کے بعد سے ملک کو پرتشدد کارروائیوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے دو علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ فوج پی ڈی ایف کے کمانڈرز کو گرفتار کرنے آئی تھی اس دوران ہونے والی جھڑپ میں مسلح جماعت کے 6 جنگجو سمیت 14 افراد مارے گئے واضح رہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے اختلاف رائے کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں میانمار میں طویل عرصے سے جنتا بغاوت مخالف پیپلز ڈیفنس فورس (پی ڈی ایف) ملیشیا کے ساتھ ساتھ نسلی باغی فوجیوں سے بھی نبرد آزما ہے جو ملک کی سرحدوں کے قریبی علاقے کو کنٹرول کرتے ہیں فوج کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں کا چین، کیرن اور کیاہ کے علاوہ ساگانگ اور میگ وے میں بھی لڑائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں