112

میئر کراچی کے نالوں سے دوبارہ بوری بند مٹی ملنا شروع ہوگئی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے نالوں سے دوبارہ بوری بند مٹی ملنا شروع ہوگئی ہے، بارش کے بعد کئی مقامات پر نالوں سے بوریاں ملیں تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ قائد کے نالوں سے پھر سے بوری بند مٹی ملنا شروع ہوگئی ہے، گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد کئی مقامات پر نالوں سے بوریاں ملی ہیں
میئر کراچی نے نالوں کو چوک کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کراچی والوں کو پریشان کرتے ہو، بوریاں ڈال کر نالوں کو بند کرنا درست عمل نہیں ہے، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یہ گھٹیا قسم کی سیاست ہے جس سے شہریوں کو تکلیف پہنچے اُس کام کو بند کرنا چاہیے واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں بارش کے ایک اور سسٹم کی آمد متوقع ہے، مون سون سیزن تیس ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں