90

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کر دی

ممبئی: حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی نامور بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی بھارتی میڈیا کی مطابق 2017 میں اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے والی دپیکا ککڑ کے ہاں 21 جون کو بیٹے کی ولادت ہوئی جبکہ جوڑے نے 15 جولائی کو ننھے مہمان کا نام ’روحان‘ رکھنے کا اعلان کیا 21 جون کو روحان کے ایک ماہ مکمل ہونے کا جشن منانے کیلیے جوڑے نے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار جوڑا بیٹے کو ہاتھوں میں لیے مسکرا رہا ہے تاہم اس میں ننھے مہمان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کیپشن میں ’روحان‘ لکھتے ہوئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں