104

بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد آپے سے باہر ہوگئیں اور اپنا بیٹ اسٹمپس پر دے مارا میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں شکست کے ڈر نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اپنے حواس کھو بیٹھیں اور آپے سے ایسی باہر ہوئیں کہ کھیل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں بکھیر دیں اور اپنا بلا زور سے وکٹوں پر دے مارا بھارتی کپتان کی اسپورٹس مین اسپرٹ سے عاری یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر شائقین کرکٹ ہرمن کور کے حرکت پر ان کی شدید مذمت کر رہے ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرمن کور اپنے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کامیاب ہونے کے بعد غصے میں آ جاتی ہیں اور اپنا بیٹ اتنی زور سے اسٹمپس پر مارتی ہیں کہ وہ زمین سے اکھڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ پویلین لوٹتے ہوئے وہ با آواز بلند امپائر پر بھی غصے کا اظہار کرتی رہیں بھارتی کپتان نے اس کے بعد بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور میچ کے بعد انٹرویو کے دوران میں نہ مانوں کی رٹ لگاتے ہوئے بھی امپائرز پر برس پڑیں اور امپائرنگ کے معیار کو انتہائی پست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ امپائرنگ کا معیار دیکھ کر ہی وہ بنگلہ دیش کے دورے کا فیصلہ کریں گی ویسٹ انڈین وکٹ کیپر کی ویرات کوہلی سے ناقابل یقین فرمائش؟ بھارتی کپتان کی یہ حرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ 2.2 کی خلاف ورزی ہے اور کرکٹ اکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر ان پر لیول ون کی کارروائی ہوسکتی ہے جب کہ امپائر کے خلاف انٹرویو پر بھی انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں