کراچی: شہر قائد میں ڈاکو کا شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹا جاتا ہے لیکن انہیں لگام ڈالنے میں پولیس ہمیشہ ناکام نظر آئی ہے میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب دو ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے ذرائع کا بتانا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈکیت نے شہری کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور چند منٹ کے اندر موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے کراچی میں رواں سال 75 سے زائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کیلیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا
80