مانسہرہ : خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں موسلا دھار بارشوں سے مختلف مقامات پر مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مون سون بارشوں کے دھواں دار اسپیل نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، مانسہرہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے مانسہرہ چنار روڈ پر افغان فیملی کے کچے مکان کی چھت گر گئی ، جس سے خاتون جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، بیڈرہ روڈ پر بارش سےمکان کی دیوار سوئی ہوئی فیملی پر گر گئی، جس کے باعث 9 سالہ بچہ جابحق ہوگیا تاہم گھر کے دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ایک اور واقعے میں شنکیاری خان ڈھیری میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی جبکہ نواحی علاقہ سفیدہ میں سڑک پر لبنڈ سلائیڈنگ آمدورفت معطل ہوگئی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکٹھی کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دیں اور انتظامیہ نے دریاوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے لکی مروت میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئے جبکہ میلہ مندرہ خیل اور زنگی خیل روڈ پر سیلابی ریلے کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں اوکاڑہ میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے ڈوب گئے اور منچن آباد میں شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں رینالہ خورد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ دیپالپور میں بھی پانی سے بھری سڑکیں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں اور بجلی بھی غائب ہوگئی
77