94

متحدہ عرب فلائی دبئی کا سستے ٹکٹس کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 20 شہروں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 20 ہوائی اڈوں کے لیے سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے جس کی 1050 درہم سے شروعات ہو گی
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 31 اگست تک سفر کرنے والوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے صلالہ کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1050 درہم، بزنس کلاس کا 4650 درہم میں دستیاب ہوگا، مصری شہر سکندریہ کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1080، بزنس کلاس کا 3200، تبلیسی کے لیے سیاحتی کلاس کا 1350اور بزنس کلاس کا 7500 ریال میں بک کرایا جا سکتا ہے رپورٹ کے مطابق باکو کے لیے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 1450، بزنس کلاس کا 7100 درہم، تھائی لینڈ کے کراوی کے لیے سیاحتی کلاس کا 1800 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 7 ہزار درہم میں دستیاب ہے میلانو کے لیے سیاحتی کلاس کا 2160 اور بزنس کلاس کا 12 ہزار درہم میں فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کے کاتانیا کے سیاحتی کلاس کا ٹکٹ 2700 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 11 ہزار درہم میں دستیاب ہوگا فلائی دبئی نے کہا ہے کہ رعایتی قیمت والے ٹکٹوں کی بکنگ 31 جولائی سے کرانا ہوگی اور سفر کے لیے 31 اگست تک سہولت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں