اہور : پر اسرار طور پر ہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا اور حراست میں لئے گئے میاں بیوی کو تفتیش کے لیے سی آئی اے منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا اور میت ورثا کے حوالے کر دی گئی میت مقبول روڈ اچھرہ روانہ کردی گئی ہے ، شارق جمال کی نماز جنازہ بعدنماز عصر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اد اکی جائے گی دوسری جانب حراست میں لی گئی خاتون اور اس کے خاوند کو تفتیش کے لیے سی آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے ڈی آئی جی کی موت کیسے ہوئی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے
اہورمیں پراسرارطورپرہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم،پولیس نےمیاں بیوی کوحراست میں لےلیا شواہد جمع کرکے فلیٹ سیل کردیا گیا۔ڈی آئی جی شارق جمال کی رہائش ڈیفنس فیز فور میں تھی،لاش گھرسے دورفلیٹ سے ملی،پولیس کاکہناہےموت کی وجہ کاتعین پوسٹ مارٹم سے ہوگ یاد رہے ڈی آئی جی شارق جمال تھانہ نشتر کی حدود میں ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ، پولیس نے نیشنل اسپتال پہنچانے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا تھا جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کرکے فلیٹ کو سیل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی رہائش ڈیفنس فیز فور میں تھی اور لاش گھر سے دور فلیٹ سے ملی حکام نے کہا کہ گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش برآمدگی کی تحقیقات کی جاری ہے، اُن کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کر کے آئے تھے، وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے
77