92

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے ایک اور فعل کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے ایک اور فعل کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آزادی اظہارِ رائےکی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں جائز نہیں ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون مذہب کی بنیاد پر نفرت اور اکسانےکو ممنوع قرار دیتا ہے اسلاموفوبک واقعات نے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ترجمان کے مطابق یہ واقعہ قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے عالمی برادری ان اسلاموفوبک کارروائیوں کی غیرواضح طور پر مذمت کرے توقع ہے سویڈش حکام اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کریں گے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین واقعے پر پاکستان کے تحفظات سے سویڈش حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں