68

امریکا پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں،

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بینادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ اصول آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی ہیں اے میڈیا کی مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا سے پاکستان میں انتخابات اور دہشتگردی واقعات پر گفتگو کی۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کی شفافیت سے متعلق کیا کہتا ہے اس سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتا ہے اور یہ اصول آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی ہیں میتھو ملر نے کہا کہ یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں اور ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانسان سے متلق کہا کہ میں طالبان پر کسی قسم کے اعتماد یا اعتماد کی کمی کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔ ہم طالبان کو ان کے وعدوں پر قائم رکھنے پر بات کرتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں انسداد دہشتگردی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھے گا اور طالبان کے وعدوں سے قطع نظر امریکی مفادات کے تحفظ کا حق بھی برقرار رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں