کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً دوگنا اضافے کے بعد 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.7 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر پاکستان کے ذخائر 14.07 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق جولائی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے جو بڑھ کر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے
81