لاہور: بھارت سے چھوڑا گیا ایک اور سیلابی ریلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا، منسلک اضلاع کے ڈپٹی کمشنزز کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا 1لاکھ80ہزار کیوسک کاسیلابی ریلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائےچناب میں ہیڈ خانکی اورقادر آباد کےمقام پر درمیانے درجےکا سیلاب ہے، دریائےراوی میں سیلاب سےنارووال ،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، اوکاڑا، فیصل آباد ،ساہیوال اور جھنگ متاثر ہوں گے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں سیلابی ریلہ خانکی اورقادرآباد بیراج سےگزررہا ہے، جس کے باعث دریائےراوی اور چناب میں طغیانی ہے تاہم منسلک اضلاع کے ڈپٹی
کمشنرز کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چوہدری اشرف نے بتایا ہے کہ دریائےراوی میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے اور زیرآب آئےعلاقوں سے90لوگوں کوریسکیوکیاگیاہے، ریسکیوکیےجانےوالوں میں دھان کےکاشتکاراورمویشی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثر علاقوں سےآبادی کےانخلاکوہرممکن یقینی بنایاجائےگا، ریسکیوٹیمیں لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےمیں مصروف ہیں اور تمام ترندی نالوں کےحفاظتی بندوں کےاندرداخلےپرمکمل پابندی ہے
انھوں نے بتایا کہ قادرآبادکےمقام پردریائےچناب میں پانی کےبہاؤ کومانیٹرکیاجارہاہے، ضلعی انتظامیہ،ریسکیواوردیگرمحکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت جاری کر دی اور دریاکنارےدیہات میں حفاظتی اقدامات کےپیش نظراعلانات کرائے جارہے ہیں
105