94

اسلام آباد : پہلے بتادیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے بتادیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودی ایجنٹ ہے اسلام آباد میں سیاسی امور پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وقت گزرنے کے ساتھ حقائق سامنے آرہے ہیں، قوم کو جو کہا تھا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے ان کاکہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں اسرائیل، موساد اوربھارتی خفیہ ایجنسی را نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مالی مدد کی، اس وقت ہی کہہ دیا تھا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے سائفر کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے ایک سائفر لہرایا اور خود کو مظلوم بنایا، اس کے خلاف خود اس کے گھر سے گواہی آرہی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب اس کی حکومت ختم ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے خلاف سائفر کے ذریعے سازش ہوئی اور عوام کو گمراہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی لیکن اب اعظم خان نے اس سائفر سازش کو جھوٹا قرار دے دیا آج اس کا پرنسپل سیکریٹری اعظم خان خود بیان دے رہا ہے کہ سب ڈرامہ تھا اور میں نے اس کو روکا بھی تھا
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لندن میں یہودی نمائندے کی انتخابات میں حمایت کرتا ہے، یہودی ایجنٹ پاکستان کو توڑنے کی سازشوں میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ 75سال کے بعد اقوام متحدہ اوراسرائیل نے پاکستان پر ناجائز تنقید کی، انتظار کریں اب چیئرمین پی ٹی آئی کے کھلائے ہوئے گل مزید سامنے آئیں گے، محب وطن عوام اور نوجوانوں کو اب مثبت انداز میں سوچنا ہوگا
مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میرا فرض ہے کہ میں قوم کو حقائق سے آگاہ کروں، جمعیت علمائے اسلام (ف) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے، ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کل سے رکنیت سازی شروع ہورہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں