89

اب ٹائٹین پر بھی فلم بن رہی ہے؟

گزشتہ ماہ ٹائٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے کے بعد اس پر فلم بنائے جانے کے بارے میں افواہیں گشت کرنے لگی ہیں گزشتہ ماہ ٹائٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے بحیرہ اوقیانوس میں اپنے تمام مسافروں کے ساتھ تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کے بعد خبریں گشت کر رہی ہیں کہ ٹائٹینک بنانے والے ہدایت کار جیمز کیمرون اب اس تباہ ہونے والی آبدوز پر بھی فلم بنا رہے ہیں ان افواہوں کو اس سے بھی تقویت ملی کیونکہ ٹائٹینک 1912 میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کو فلم اسکرین پر جیمز کیمرون نے خوبصورت انداز میں فلمایا اور ہدایت کار بذات خود غوطہ خوری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اس حادثے پر اظہار افسوس کے ساتھ آبدوز کی مالک کمپنی اوشن گیٹ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے تھے تاہم اب جیمز کیمرون نے ٹائٹن پر ان کی جانب سے فلم بنانے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں اوشن گیٹ (آبدوز) پر فلم بنانے پر کسی سے بات نہیں کر رہا اور نہ کبھی کروں گا اپنے ایک بیان میں معروف ہدایت کار نے مزید کہا کہ میں عام طور پر میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کا جواب نہیں دیتا لیکن اب مجھے دینا پڑ رہا ہے واضح رہے کہ ’ٹائٹن‘ نامی آبدوز 18 جون کو لاپتہ ہوئی تھی اور 22 جون امریکا اور کینیڈا کی ریسکیو ٹیموں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ یہ آبدوز تباہ ہو چکی ہے اور اس کا ملبہ بھی مل چکا ہے۔ یہ ملبہ شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے 12 ہزار فٹ نیچے سے اٹھایا گیا تھا فلم ٹائی ٹینک بنانے کی وجہ کیا تھی؟ حیرت انگیز انکشاف اس آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد سوار تھے جو تمام ہلاک ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں