87

آکلینڈ میں وومن فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ میں‌ فائرنگ

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں وومن فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں جمعرات کو ایک مسلح شخص نے اُس وقت دو افراد کو ہلاک کر دیا جب ملک میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شروع ہونے والا تھا مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایڈن پارک کے قریب پیش آیا، جہاں میچ کا افتتاحی میچ کچھ ہی دیر بعد شروع ہونے والا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی حکام نے بتایا کہ حملہ آور بھی مارا گیا اور فائرنگ کے دوران کم از کم ایک پولیس افسر سمیت چھ دیگر افراد زخمی ہوئے، فائرنگ ان ہوٹلوں کے قریب ہوئی جہاں ٹیم ناروے اور دیگر فٹ بال ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے عوام کو یقین دلایا کہ فائرنگ سے ’قومی سلامتی کو کوئی بڑا خطرہ‘ نہیں ہے غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث شخص کی شناخت ہو گئی ہے، 24 سالہ نوجوان ماٹو ٹانگی کو حال ہی میں گھریلو تشدد کے الزام میں آکلینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ سے پانچ ماہ کی نظربندی کی سزا سنائی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں