کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں 4 روز قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کو مبینہ مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا کچے کے علاقے میں ایک طرف ڈاکوؤں کا راج عروج پر ہے تو دوسری جانب پولیس ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہی ہے، ڈاکو شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر رہے ہیں، لیکن جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا پولیس کا بتانا ہے کہ 4 روز قبل اغوا ہونے والے 2 افردا باپ بیٹے کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے کچے میں ڈاکوؤں مغویوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے پولیس نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا پولیس کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے دونوں باپ بیٹے کو تنگوانی روڈ سے اغوا کیا گیا تھا مغوی ممتاز بہلکانی اور بیٹے ریاض بہلکانی کو ڈاکو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے تھے واضح رہے کہ کشمور میں بدامنی، کچے میں ڈاکو راج بے قابو، اغوا برائے تاوان کی فزیکل وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
111