88

کراچی ؛ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق

کراچی : کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک اور شہری کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹائی آباد میں پیش آیا، مقتول کی شناخت ایاز بخش کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق مقتول ایاز ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے لوگوں سے لوٹ مار کی، فرار ہوتے ڈاکوؤں کو کسی نے پتھر مارا جس کے جواب میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور گولی ایاز کے سر پر لگی کراچی میں رواں سال 75 سے زائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کیلیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا چند روز قبل سچل میں محمد خان چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی شناخت حسنین حیدر کے نام سے ہوئی مقتول حسنین دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حسنین زخمی ہوا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں